10سال بعد وطن واپس لوٹنے کی خوشی، نوجوان کو دل کا دورہ، جان کی بازی ہار گیا
احمر سیماب کا تعلق سیالکوٹ سمبڑیال سے ہے، وہ 10سال قبل ڈنگی لگا کر یونان پہنچا تھا، یونان میں اسکے اور بھی رشتے دار رہتے ہیں، 10سال لگے اسے کامیاب ہونے اور یونان کے کاغذات بنوانے میں، پھر گھر والوں نے اُسکی شادی طے کر دی، ٹکٹ کروا کر آیا اور سو گیا کہ صبح اپنے واطن واپس اپنوں کے پاس چلا جاؤنگا ، لیکن قدر کو کچھ اور ہی منظور تھا، احمر سیماب رات کو سویا مگر صبح اُٹھ نہ سکا،یونان میں موجود رشتہ دار جب اسپتال لے کر گئے تو پتہ چلا کہ احمر سیماب کو رات کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔ادھر پنجاب میں اُسکی شادی کی تیاریاں جاری تھی، جب جوان بیٹے کی موت کی خبر گھر پہنچی تو قیامت برپا ہوگئی!
وطن واپس لوٹنے کی خوشی ۔۔۔ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔