مظفرگڑھ، کچہ علی پور، پولیس کی بڑی کامیابی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے خود پہنچ کر جوانوں کو کامیابی پر مبارکباد دی، جوانوں کی بہادری پر شاباش، ڈکیت گینگ کا مکمل صفایا کیا جائیگا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی گفتگو ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیل کے مطابق کچہ علی پور میں پولیس کی خطرناک ڈکیت کی گرفتاری، مغوی تاجر کی بازیابی اور کچہ ڈکیت گینگز کے خلاف مسلسل جارحانہ لڑائی پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ خود کچہ علی پور پہنچ گئے جہاں انہوں نے چوکی دولت پور، پکٹ گانمن مسن، پکٹ بدلا دریشک، پکٹ عمر مڑل غربی کنارے کا وزٹ کیا جوانوں ملاقات کی، کچہ ڈکیت گینگز کے مسلسل جارحانہ آپریشن پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری اظہر اور ایس ایچ او کندائی شہزاد احمد بھٹہ سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پولیس کی بہادری سے کامیابیاں حاصل کرنے پر شاباش دی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کچہ ایریا میں قائم کی گئی پکٹس پر جا کر ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے خود ملاقات کی اور بہادری سے مقابلہ اور ریاست کی رٹ قائم رکھنے پر شاباش دی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچہ کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ایک جذبے کے تحت ڈکیت گینگز کے خلاف جارحانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈکیت گینگز کو پسپائی کیطرف دھکیل رہے ہیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر لمحہ اس صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں جوانوں کو جدید اسلحہ ایمونیشن کے ساتھ تمام دستیاب وسائل فراہم کیئے جا رہے ہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے ڈکیت گینگز کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہیگا،
