Posted in

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کے رنگوں میں رنگ گئے، اہل خانہ کے ہمراہ لاہور کی سیر

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کے رنگوں میں رنگ گئے، اہل خانہ کے ہمراہ لاہور کی سیر

مائیک ہیسن نے فوڈ اسٹریٹ میں مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اہلِ خانہ کے ہمراہ تاریخی شہر لاہور کی سیر کی اور شہر کی ثقافت، ورثے اور ذائقوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

ہیڈ کوچ اور ان کی فیملی نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور حضوری باغ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغلیہ دور کے شاندار آثار اور تاریخی حسن کو سراہا۔ بعد ازاں مائیک ہیسن نے فوڈ اسٹریٹ میں مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماحول، ثقافت اور مہمان نوازی بے حد پسند آئی اور وہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں کی سیر کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب کرکٹ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، جس کے بعد قومی ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی۔ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔

Leave a Reply