یو کے ایڈ کی مالی معاونت سے سیلاب زدگان میں امداد کی تقسیم

مسلم ہینڈز، کنسرن ورلڈوائیڈ کے اشتراک اور یوکے ایڈ کی مالی معاونت سے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیلوں مظفرگڑھ اور علی پور میں BRAVE ہیومینیٹیرین ریسپانس فار 2025 فلڈز کے تحت ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سلسلے میں عبدالیان اکیڈمی، علی پور روڈ، پیر جاہنیاں، یو سی دین پور میں ایک فوڈ پیک تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں یو سی دین پور اور یو سی تلیری کے سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکس تقسیم کیے گئے۔
تمام مستحقین کا انتخاب گھر گھر جا کر تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا تاکہ امداد صرف اُن خاندانوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
یہ اقدام سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امید، خوراکی تحفظ، اور باعزت زندگی کی بحالی کی جانب ایک اور عملی قدم ہے۔

Leave a Reply