قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر تاریخی معاہدہ ہو گیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق، یہ اہم فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان ہوا۔ ترکی کی معاونت سے ہونے والی اس کامیاب ثالثی نے خطے میں امن کے نئے دور کا راستہ کھول دیا ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کی مضبوط امید پیدا ہوئی ہے۔
دونوں ممالک نے آنے والے دنوں میں مزید ملاقاتوں اور بات چیت کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستقل امن اور استحکام کے لیے ایک مضبوط میکانزم تشکیل دینا ہے۔ یہ جنگ بندی نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں بہتری کی نوید ہے، بلکہ یہ پورے خطے میں پائیدار امن کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔
