خطرناک ڈاکو سمندر خان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار۔۔۔۔

کوٹ ادو/ خطر ناک ڈاکوں گرفتار

کوٹ ادو( )  دو اضلاع کی پولیس  کہ ناک میں دم کرنے والا مطلوب اشتہاری ملزم سکندر عباس عرف سمندر خان زخمی حالت میں گرفتار،: ایس ایچ او تھانہ صدر ملک ندیم حیدر پولیس ٹیم سب انسپکٹر ضیاء الرحمن گاڈی کے ہمراہ گشت پر موجود تھے کہ سمندری پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا،: ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،

کوٹ ادو: ایس ایچ او صدر کوٹ ادو نے پولیس مقابلے کی اطلاع وائرلیس پر دی جس پر ایس ایچ او سٹی ملک شکیل احمد اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبد الغفار خان بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جبکہ سکندر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر گیا: زخمی حالت میں گرفتار سکندر عباس عرف سمندر خان کو علاج معالجے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا: ضلع مظفر گڑھ ، ضلع کوٹ ادو کے مختلف تھانوں میں 11 سنگین وارداتوں کے مقدمات میں نامزد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،: ملزم سکندر پر تھانہ قریشی، تھانہ محمود کوٹ ، تھانہ سناواں، تھانہ گجرات میں چوری، ڈکیٹی، ناجائز اسلحہ، منشیات کے 11 مقدمات درج تھے،

Leave a Reply