ڈیرہ غازی خان ( ) پولیس کی بڑی کارروائی —
تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے لادی گینگ کے قبضے سے اغوا ہونے والا بچہ بحفاظت بازیاب کرلیا
تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے لادی گینگ کے قبضے سے اغوا ہونے والا کم عمر بچہ محمد صدیق بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچہ چند روز قبل موضع عمرانی سے اغوا کیا گیا تھا، جسے لادی گینگ کے کارندے اندر پہاڑ کے علاقے میں لے گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے موثر حکمتِ عملی اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے میں ریڈ کیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس نے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ
لادی گینگ جیسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا خوف و خطر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ڈیرہ غازی خان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ قانون شکن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔