فتح پور ( ) پل منڈا نہر کے قریب پولیس مقابلہ
تھانہ فتح پور پولیس چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث دونوں ملزمان کو ریکوری کے لیے پیر سواگ لے جا کر واپس آرہے تھے کہ پل منڈا نہر کے نزدیک ملزمان کے ساتھیوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی ملزمان کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں انہی کی گولیوں سے دونوں ملزمان ؛ پرویز ولد میرو اور امید ولد میرو؛ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا
پولیس پر فائرنگ کی اطلاع سنتے ہی ڈی ایس پی کروڑ محمد عبدالرزاق گورچہ اور ایس ایچ او زوہیب کھوکھر بھی موقع پر پہنچ گئے
