ایف آئی اے ملتان زون کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد تنویر اور جمشید ثاقب شامل
چھاپہ مار کارروائی اڈا پرمٹ لودھراں میں واقع شاپ پر کی گئی۔
گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔
ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے
ترجمان ایف آئی اے
