ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم  میں واپسی کے لئے پُرامید، کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ پریس کانفرنس میں بتادیا۔

وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ سائوتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ محمدحارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔ ان کا کہناتھاکہ محمدحارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

مائیک ہیسن نے کہاکہ عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں،ان کوٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیاگیاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی ، ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا۔ انہوں نے کہاکہ  ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہاکہ جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ صفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجاہے۔

ان کا کہناتھاکہ عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے۔ انہوں نے کاکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے زریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے

فخرزمان  کے حوالے سے   ہیڈ کوچ نے کہاکہ وہ  ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں،انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply