وفاق نے آزاد کشمیر کیلئے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ منظوری جولائی سے ستمبر اور اکتوبر سے دسمبر 2025 کی 2 سہ ماہیوں کے لیے دی گئی ہے جب کہ پہلی دو سہ ماہیوں کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فنڈز کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی ہے، ان فنڈز کا آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزاد کشمیر کے لیے مجموعی طور پر 45 ارب روپے مختص ہیں، وفاقی ترقیاتی فنڈز کی منظوری صرف آزاد کشمیر تک محدود نہیں ہے، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز سمیت دیگر کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 335 ارب 43کروڑ کے اجرا کی منظوری دی گئی جب کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہے۔

Leave a Reply