Posted in

سردی کا قہر برقرار، ہنزہ میں پارہ منفی 20 تک گر گیا، پہاڑی علاقوں میں زندگی مفلوج

سردی کا قہر برقرار، ہنزہ میں پارہ منفی 20 تک گر گیا، پہاڑی علاقوں میں زندگی مفلوج

بالائی حصوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے، جہاں شمالی علاقوں میں موسم نے خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی ہے۔

عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سردی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

اتوار کی صبح سویرے کوئٹہ میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیا، جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی سردی کا زور برقرار رہا۔

اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شدید ٹھنڈ، برفباری اور منفی درجہ حرارت نے معمولاتِ زندگی کو جکڑ کر رکھ دیا ہے، جبکہ شہری گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply