برطانوی جریدے کے مطابق، کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیتے ہوئے اپنے دفاعی اقدامات میں تیزی لائی ہے۔
کینیڈین فوج نے عوام کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنے پر زور دیا ہے، اور اس حوالے سے سول اور ملٹری تیاریاں گزشتہ سال سے جاری ہیں، حالانکہ وسائل کی کمی کا سامنا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
جنرل کیریگنن کے مطابق، کینیڈا کو ہنگامی حالات میں 65 سال تک کے افراد کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھاری آلات، ڈرونز اور سائبرآپریٹرز کی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔