Posted in

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 خوارجی دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 خوارجی دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد معصوم لوگوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے دوران 2 مختلف آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کو ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 خوارجی جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیاٹایزیش آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کارروائیاں عزم استحکام وژن کے تحت کی گئیں، ان کارروائیوں کا مقصد ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنا ہے۔

Leave a Reply