امریکا قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر پر موجود روسی شہری واپس کرے، روس
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ٹینکر پر موجود تمام افراد کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے
ماسکو: روس نے امریکا سے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کو فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر پر موجود روسی شہریوں کو فوری طور پر واپس کیا جائے اور ان کے ساتھ انسانی سلوک یقینی بنایا جائے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائی روسی شہریوں کی جلد واپسی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ٹینکر پر موجود تمام افراد کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔
ماسکو نے کہا ہے کہ وہ پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاملے میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرتا ہے۔
روسی حکام کے مطابق شہریوں کی سلامتی اور عزتِ نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔