باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب دو روزہ بسنت فیسٹیول منانے کے لیے تیار ہو گئی ہے جس کے لیے محکمہ داخلہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس کی ایس او پیز طے کرنے کے لیے پتنگ ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں معلوم ہوا ہے کہ پتنگ کا سائز اور ڈور کا معیار مقرر کر دیا گیا ہے اور دو روزہ پتنگ فیسٹیول مخصوص علاقوں میں منایا جائے گا جہاں پر موٹر سائیکل سواری پر پابندی ہوگی۔۔۔
