دوسری شادی کا تنازع: بیوی نے سی سی ڈی اہلکار پر فائرنگ کرا دی لاہور: نواں کوٹ میں سی سی ڈی اہلکار پر فائرنگ کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آگئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار کو مقابلوں کے ردعمل میں ٹارگٹ نہیں کیا گیا،اہلکار فرید دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ،بیوی نے فائرنگ کروائی ۔
اہلکار کی بیوی نے دوسری شادی کے تنازع پر فائرنگ کروائی،اہلکار کی بیوی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
