فیصل آباد ( ) رات گئے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو "امین” زخمی حالت میں گرفتار۔

اے ایس آئی غلام مصطفی ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہا تھا کہ بابا فرید روڈ 214 رب کے قریب ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو چھڑوا لیا۔
ایس ایچ او عدیل چیمہ اور پولیس نفری نے فوری تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ملزم امین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
زخمی ملزم کو علاج و معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔