Posted in

صومالیہ کی ترقی اوراستحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسحاق ڈار

صومالیہ کی ترقی اوراستحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسحاق ڈار

اسرائیل کے وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی مذمت کرتے ہیں

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ صومالیہ کی ترقی اوراستحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقد اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خود مختاری، وحدت اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے، اور اسرائیل کی غیرقانونی اورغیرحقیقی کارروائی کی شدید مذمت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیرخارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور وانگ ای کی ملاقات، پاک چین دوستی کو نئی رفتار دینے پر اتفاق

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، کوئی بیرونی ادارہ یاریاست اس حقیقت کوبدلنے کا قانونی یا اخلاقی حق نہیں رکھتی، صومالیہ کی ترقی اوراستحکام کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ صومالیہ نے قومی مفاہمت اورآئینی اصلاحات میں نمایاں پیشرفت کی ہے، ریاستی اداروں کی مضبوطی اوراقتصادی شعبے میں شفاف اصلاحات اہم ہیں، ایسے کسی بھی بیان یاعمل کوقانونی یاسیاسی اثرنہیں حاصل ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی ووٹ کی بنیادپرانتخابات ہی صومالیہ کی ترقی کی علامت ہیں، پاکستان صومالی عوام اورسیکیورٹی فورمزکی قربانیوں کوسراہتاہے، غزہ میں جنگ کے خاتمے اورانسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں ضروری ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اوآئی سی اورعرب ممالک کے ساتھ فلسطینی حق خودارادیت کیلئے تعاون کرے گا، جموں وکشمیرکاتنازعہ جنوبی ایشیامیں کشیدگی کا باعث ہے۔

Leave a Reply