Posted in

آج پاکستان میں سیارہ مشتری کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا

آج پاکستان میں سیارہ مشتری کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا

سیارہ مشتری آج غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہو گا اور پوری رات آسمان پر جلوہ گر رہے گا

فلکیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم خبر، آج پاکستان میں سیارہ مشتری کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا۔

  آج سیارہ مشتری آسمان پر ایسے مقام پر ہوگا، جہاں سے اس کا مشاہدہ براہ راست کیا جاسکے گا اور یہی سال کا بہترین وقت ہے جس میں اس حسین منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

آج زمین مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے، جبکہ مشتری زمین کے مقابل سورج کے عین سامنے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ اور مشتری کے چاند کے درمیان عجیب و غریب مشابہت

سیارہ مشتری آج غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہو گا اور پوری رات آسمان پر جلوہ گر رہے گا اور سب سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دے گا۔

سیارہ مشتری برجِ جوزا (Gemini) میں موجود ہوگا اور پاکستان سے شام 6:34 بجے سے صبح 6:45 بجے تک دیکھا جا سکے گا، جبکہ دوربین یا چھوٹی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مشتری کی پٹیاں اور اس کے چار بڑے چاند کا بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply