بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا ٹی 20 میچ منسوخ کر دیا گیا
گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث مقررہ وقت پر ٹاس بھی نہیں ہو سکا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ موسمی رکاوٹ کا شکار ہو گیا۔ سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مسلسل بارش کے سبب اسٹیڈیم کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے جبکہ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث مقررہ وقت پر ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ گراؤنڈ اسٹاف نے کافی دیر تک موسم ٹھیک ہونے کا انتظار کیا مگر آؤٹ فیلڈ بہت زیادہ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔
ا۔