Posted in

علاقہ میں خوف کی علامت ۔۔۔ عبدالرزاق عرف جاکا فوجی کا انجام۔۔۔

مقامی پولیس اور ” جاکا ”  کی ڈیل پانچ کروڑ روپے میں طے ہو گئی تو۔۔۔۔۔؟

چند ماہ قبل سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ہونیوالے جاکا فوجی کی اصل کہانی :۔۔۔۔۔

1990 کی دہائی میں چوٹالہ جہلم کا رہائشی مرزا رزاق عرف جاکا فوج میں تھا ، اسے اطلاع ملی کہ اسکی بہن یا کسی رشتہ دار خاتون کا کسی کے ساتھ تعلق ہے چنانچہ اس نے گھر واپس آکر اس شخص کو ق۔تل کردیا۔ یہ اسکے جرائم کا نکتہ آغاز تھا، پھر اس نے فوج کی ملازمت ترک کی اور ڈ۔کیتیاں اور اغو۔ا برائے تاوان کی وارداتیں شروع کردیں اپنا گروپ بنایا اور اسکے جرائم بڑھتے گئے ۔یہ شخص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے رشتہ داروں کو ا۔غوا کرتا اور ان سے کروڑوں روپے تاوان وصول کرتا، علاقہ میں جاکا فوج ڈر اور خوف کی علامت بنا ہوا تھا ۔ چند ماہ قبل جب یہ گرفتار ہوا تو مقامی پولیس سے اس نے 5 کروڑ کی ڈیل کر لی کہ اسے مقابلے میں پار نہ کیا جائے جیل بھیج دیا جائے، مگر سی سی ڈی کو اس ڈیل کی خبر ہو گئی ، اعلیٰ حکام نے ایس پی میڈم بینش کو یہ کیس سونپ دیا اور انکی ٹیم نے جہلم پولیس سے جاکا فوجی کو حاصل کر لیا جسکے بعد وہی ہوا جو ہوتا ہے یعنی پولیس مقابلے میں جاکا فوجی اگلے جہان پہنچ گیا ۔۔۔

Leave a Reply