Posted in

ملک بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک کے مختلف حصوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور، کالا شاہ کاکو، کوئٹہ، بنوں، اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 205 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی جن میں 120 کلوگرام حشیش، 30 کلوگرام افیون، 0.562 کلوگرام ہیروئن، 0.219 کلوگرام آئس، اور دیگر منشیات شامل ہیں۔ برآمد شدہ منشیات کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
لاہور ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے 167 کیپسولز برآمد کیے گئے جن میں ہیروئن اور آئس شامل تھی۔
کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 120 کلوگرام حشیش اور 30 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
کوئٹہ میں ایک گاڑی سے 30 کلوگرام حشیش،
بنوں–کوهات روڈ سے 14.4 کلو حشیش اور 3.6 کلو افیون،
جبکہ کراچی ہب روڈ کے قریب 6 کلوگرام حشیش برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشنز جاری رہیں گے اور منشیات کے خاتمے کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply