ایس ایس پی حسن سردار خان نیازی کی زیرِ قیادت ضلع خیرپور میں وہ کارنامہ سرانجام پایا جو برسوں سے ناممکن سمجھا جا رہا تھا
ان کی دور اندیش حکمتِ عملی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم نے منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کے مضبوط نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا
وہ عناصر جو اپنے اثر و رسوخ اور دولت کے نشے میں قانون کو چیلنج سمجھتے تھے، اب میدان چھوڑ کر خیرپور کی حدود سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہی
ایس ایس پی حسن سردار خان نیازی نے منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کر کے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے سے واپس کھینچا
ان کے منظم آپریشنز نے منشیات کے گھناؤنے کاروبار کو نہ صرف محدود کیا بلکہ ان کے پشت پناہوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لا کر واضح پیغام دیا کہ جرم کی کوئی گنجائش نہیں
دوسری جانب بھتہ خوروں، بلیک میلرز اور دھونس دھمکی سے روزگار چھیننے والے گروہوں کے خلاف ان کے اقدامات نے تاجر برادری اور محنت کش طبقے میں اعتماد کی فضا پیدا کی
آج خیرپور کے عوام جانتے ہیں کہ اب کوئی مجرم، خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا
ایس ایس پی حسن سردار خان نیازی نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ جب نیت خالص ہو اور مقصد عوام کی خدمت
تو منشیات اور بھتہ خوری جیسے ناسور بھی انجام کو پہنچ جاتے ہیں
ان کا نام آج انصاف، عمل اور بہادری کی علامت بن چکا ہے
