پیرس: ڈکیتی کی واردات کے بعد مشہور لوور میوزیم ایک دن کیلئے بند

فرانس کی وزیرِ ثقافت راشی‌دہ داتی نے اتوار کو اطلاع دی کہ پیرس کے لوور میوزیم میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کے بعد دنیا کے اس مشہور عجائب گھر کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ثقافت نے ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’لوور میوزیم کے کھلنے کے وقت ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، میں میوزیم کے عملے اور پولیس کے ساتھ موقع پر موجود ہوں‘۔

ان کی ٹیم کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کم از کم ایک شخص میوزیم میں داخل ہوا تھا، تاہم کسی ممکنہ چوری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

لوو میوزیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اسے’غیر معمولی وجوہات‘ کی بنا پر آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے، میوزیم کے حکام نے اس واقعے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Leave a Reply