اسلام آباد (رپورٹ: چوہدری ہارون اشتیاق)
تھانہ کھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی — کراچی سے گمشدہ کروڑوں روپے مالیت کی پراڈو گاڑی برآمد
تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او عامر حیات کی قیادت میں تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی پراڈو گاڑی برآمد کر لی۔ گاڑی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ گاڑی کراچی سے چھینی گئی تھی جسے بعد ازاں اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی، مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی کراچی سے چوری شدہ ہے۔
پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر پرچہ نمبر 411 درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے گرفتار کر لیا ہے
ایس پی سوان زون نے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ایسی کامیابیاں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
