وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )
وہاڑی کے نواحی علاقے 9/11 ڈبلیو بی خانیوال چوک میں افسوسناک واقعہ، سابقہ پولیس ملازم اور ڈی ایس پی کے ڈرائیور مرحوم سرور شہباز کے قوتِ سماعت سے محروم بیٹے امیر حمزہ کے ساتھ سابقہ برطرف پولیس اہلکار ملک ناصر اسلم نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر زیادتی کی۔زرائع کے مطابق ملزم ناصر اسلم کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا بتایا جا رہا ہے جو ماضی میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایک زیادتی کیس میں ملوث ہونے پر اسے محکمہ پولیس سے برطرف کیا گیا تھا۔
اہلِ علاقہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک معذور نوجوان کے ساتھ اس طرح کا ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔ متاثرہ بچے کے اہلِ خانہ اور والدہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
