Posted in

ایک اسمارٹ فون دو دنیا، چین کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا دھماکا

ایک اسمارٹ فون دو دنیا، چین کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا دھماکا

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون بیک اسکرین کی وجہ سے ایک ڈیجیٹل بک ریڈر کا متبادل بھی بن سکتا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور چونکا دینے والی انٹری سامنے آگئی ہے جہاں ایک چینی کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جو روایتی ڈیزائن کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے۔

بگ می ہائی بریک ڈوئل نامی یہ منفرد ڈیوائس بیک وقت دو مختلف اسکرینز کے ساتھ آتا ہے۔ سامنے کی جانب روایتی ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ فون کے پچھلے حصے میں کلر ای-انک اسکرین نصب ہے، جو اسے دیگر اسمارٹ فونز سے یکسر مختلف بناتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ایل سی ڈی اور کلر ای-انک دونوں ٹیکنالوجیز ایک ہی ڈیوائس میں شامل کی گئی ہیں۔ ای-انک اسکرین خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو ای بکس پڑھنے یا کم بیٹری خرچ کرنے والے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف بیٹری لائف بڑھاتی ہے بلکہ آنکھوں پر دباؤ بھی کم ڈالتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون بیک اسکرین کی وجہ سے ایک ڈیجیٹل بک ریڈر کا متبادل بھی بن سکتا ہے، یعنی اب ایک ہی ڈیوائس میں اسمارٹ فون اور ای ریڈر دونوں کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ڈیوائس اسمارٹ فون انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کر سکتی ہے۔

Leave a Reply