امریکی شرائط پر ایران سے معاہدے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، سابق ایرانی وزیرخارجہ
جواد ظریف نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو سیکھنا ہوگاکہ وہ ایران پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا
سابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی شرائط پرایران سے معاہدے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
جواد ظریف نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو سیکھنا ہوگاکہ وہ ایران پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا سیکھنےمیں دیرنہیں ہوئی اب بھی وقت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے تھے جس میں کوئی بھی حتمی معاہدہ طے نہیں پاسکا۔