Posted in

نوکری کا جھانسہ ۔۔ پسماندہ علاقوں کی عورتوں کا بیرون ملک  اغواء

Oplus_131072

Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر استحصال میں دھکیلنے والے گروہوں کے خلاف کراچی میں بڑی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران Jinnah International Airport پر متعدد چھاپوں میں کئی خواتین کو حراست میں لے کر نیٹ ورکس کا سراغ لگایا گیا۔
ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والی گلشن بی بی (سکنہ بہاولپور) کو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ اس کے ہمراہ 22 سالہ سمیرا بھی تھی، جس نے بیان دیا کہ اسے گھریلو ملازمت اور اچھی تنخواہ کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھجوایا گیا، جہاں منظم گروہ نے اسے مبینہ طور پر زبردستی فحاشی پر مجبور کیا۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں خواتین ایک ماہ قید کے بعد پاکستان واپس بھیج دی گئیں۔ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
7 جنوری اور 25 دسمبر کو بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں میں بیرونِ ملک جانے والی خواتین کو آف لوڈ کر کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گروہ عمرے کی آڑ، سوشل میڈیا اور جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو خاص طور پر Saudi Arabia اور United Arab Emirates منتقل کرتے رہے۔ بعض علاقوں میں خفیہ ٹھکانے قائم کر کے مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور تشدد کے ذریعے متاثرہ خواتین کو خاموش رکھا جاتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Leave a Reply