Posted in

بھارت میں ہندوتوا نظریہ کے تحت انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف مظالم بے نقاب

بھارت میں ہندوتوا نظریہ کے تحت انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف مظالم بے نقاب

یہ مظالم انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی اور نظریاتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں، دی وائر

بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کی تازہ رپورٹ کے مطابق یہ مظالم انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی اور نظریاتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

دی وائر کے مطابق، ہندو انتہا پسند مذہب کے نام پر غریب مسلمانوں کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور بھارت میں نام نہاد مذہبی محافظ موت بانٹنے والے اور قانون کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی میں موجود ہر شخص کی سوچ ایسے لیڈروں جیسی ہے جو تلوار بانٹتے ہیں یا مسلمانوں کو غدار قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اپنی بدعنوانی اور کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوازم کے تحفظ کا پرچار کر رہی ہے، جبکہ بھارتی ہندوتواپسند جھوٹ و فریب سے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لوٹ مار کر چکے ہیں۔

بی جے پی ہمیشہ مسلمانوں کو حملہ آور ٹھہراتی ہے مگر گودی میڈیا سچائی کو نہیں دکھاتا۔

دی وائر نے انتباہ کیا ہے کہ انتہا پسند مودی کے زیر سرپرستی بھارت میں ہندوتوا کا زہر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور اقلیتوں کے خلاف پرتشدد پالیسیز مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

Leave a Reply