گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی؛ آگ میں پھنسے دکانداروں کی ویڈیو سامنے آگئی
خوف اور بے بسی کے عالم میں لوگ "اللہ اکبر، اللہ اکبر” کا ورد کرتے رہے
کراچی کے علاقے گل پلازہ میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے دوران اندر موجود دکانداروں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ میں پھنسے دکاندار اپنی جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے، تاہم آگ اور دھوئیں کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مناظر میں دکانداروں کو اپنی دکانوں کے اندر پھنسے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو خوف اور بے بسی کے عالم میں “اللہ اکبر، اللہ اکبر” کا ورد کرتے رہے۔
تاہم، واقعے کی یہ ویڈیو آتشزدگی کی شدت اور انسانی المیے کی سنگینی کو واضح کرتی ہے۔