Posted in

شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی پر ہانیہ عامر کا دلچسپ تبصرہ

شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی پر ہانیہ عامر کا دلچسپ تبصرہ

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر  نے اپنی طلاق کی پیش گوئی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نجومیوں کو طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔ 

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیات میں ہوتا ہے، 28 سالہ اداکارہ کو کھلے دل، برجستہ مزاح اور بے تکلف انداز کی وجہ سے مداح خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ ری شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا۔

 ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے مطابق انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور سجل علی کی شادیوں سے متعلق دعوے، حقیقت یا محض گپ شپ؟

 اس پیشگوئی پر ردِعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو‘۔

 ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا،ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا: ’ہانیہ، آپ کو اس کے بارے میں پتا ہے؟‘

دوسرے نے مذاق میں کہا: ’تو آپ نے چپکے سے شادی کرلی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا: ’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘

دوسری جانب مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave a Reply