انوکھی سفارتی بغاوت، ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا
امریکی سیاست دان جے ڈی وینس کو بھی وینزویلا کا “عبوری نائب صدر” نامزد کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی سیاسی بجلی گرا دی ہے جس نے سفارتی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے آپ کو ”وینزویلا کا عبوری صدر“ قرار دیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ جنوری 2026 سے اس عہدے پر “فرائض” سرانجام دے رہے ہیں۔
کیا یہ کوئی “سائبر جنگ” کا نیا ہتھیار ہے؟
ٹرمپ کی پوسٹ میں نہ صرف یہ غیر معمولی اعلان کیا گیا، بلکہ انہوں نے ساتھ ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی وینزویلا کا “عبوری نائب صدر” نامزد کر دیا۔ یہ حرکت محض ایک بیان سے آگے بڑھ کر ڈیجیٹل سطح پر ایک متوازی حکومت کے قیام جیسا لگتا ہے۔
پس منظر: وینزویلا میں فوجی مداخلت کے مبہم دعوے
یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے وینزویلا میں “فوجی آپریشن” کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری اور امریکا لے جایا گیا تھا۔