Posted in

کراچی میں سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

شہر قائد اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں رواں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں سردی کی شدت 3 ڈگری جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس وقت 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور موسم سرد و خشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ سردی کی شدت کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply