کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ایک آٹھ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پیش آیا۔۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔۔اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
آٹھ سالہ بچہ کھلے مین ہول کا شکار بن گیا۔۔۔۔