Posted in

نوجوان ثنا خوان کی قبر سے اللہ ہو کی آوازیں ۔۔۔۔

نوجوان ثنا خوان مصطفیٰ کی قبر سے اللہ ہو کی آوازیں : جب قبر کشائی کروائی گئی تو کیا ہوا ؟ کمالیہ کے ایک گاؤں میں 2 سال قبل پیش آنے والا واقعہ ۔۔۔۔جولائی 2023 میں طاہر عباس نامی ایک نوجوان جو بڑے ذوق اور شوق سے نعتیں پڑھتا تھا اور پیاری آواز میں ثنا خوانی کی وجہ سے پورے علاقہ میں مشہور تھا ، اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گیا ، گھر والے اور اہل علاقہ اس نوجوان موت پر بہت غمزدہ تھے ، اس نوجوان کی اگلے روز تدفین کردی گئی ، متوفی کے والد نے تدفین کے بعد روزانہ صبح شام قبر پر جانا پھول چڑھانا اور فاتحہ خوانی کرنا اپنا معمول بنا لیا ، چند ہی روز گزرے تھے جب طاہر عباس کے والد اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ قبر پر گئے تو انکا چھوٹا بیٹا بھائی کی قبر پر لیٹ گیا زورزور سے رونے لگا اور کہا ابو بھائی زندہ ہے اسکی قبر سے آوازیں آرہی ہیں ، والد نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ پہلے قبر سے آہستہ اور پھر بلند آواز میں اللہ ہو کی آوازیں آرہی تھیں اور ہلکا سا شور بھی سنائی دے رہا جیسے کوئی کسی چیز کو کرید رہا ہو، والد خوش بھی ہوئے اور پریشان بھی ، انکی سمجھ میں نہ آرہا تھا کہ وہ کیا کریں وہ واپس اپنےگھر کی طرف دوڑے پورے علاقے میں بات پھیل گئی لوگ قبر پر آنے لگے ، کئی لوگوں نے آواز سنی، والد سے نہ کہیں بیٹھا جا رہا تھا اور نہ ہو کھڑا ہوا جارہا تھا کہ کیا پتہ انکا بیٹا واقعی زندہ ہو ۔۔۔۔ تو مشورہ ہوا کہ پولیس کو بتا کر قبر کو کھولا جائے لیکن پولیس نےا نہیں عدالتی اجازت نامہ لانےکو کہا ، ایک وکیل کی مدد سے فوری طور پر قبر کشائی کا اجازت نامہ حاصل کیا گیا اور افسران و پولیس کی موجودگی میں قبر کو کھولا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کہ کہ طاہر عباس واقعی فوت شدہ ہے لیکن قبر سے آنے والی آوازوں میں کیا حکمت اور راز تھا اسے اللہ ہی جانے ۔ والد نے بھی میت کو چھو کر تسلی کی کہ انکا بیٹا واقعی فوت شدگان میں شامل ہے جسکے بعد قبر کو اسی طرح بند کردیا گیا ۔کہا جاتا ہے کہ اس نوجوان کی قبر سے بعد میں بھی کبھی کبھی یہ آوازیں سنائی دیتی ہیں۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم اس نعت خوان کے درجات بلند فرمائے

Leave a Reply