Posted in

یہ پرندوں کی لڑائی نہیں ۔۔۔

یہ زخمی مرغے نہیں ہیں اور نہ ھی یہ لاچار پرندے ہیں۔۔۔بلکہ یہ انسان کی زخمی انا ہے یہ انسان کاجھوٹا تکبر ہے یہ انسان کا اندر کا کمینہ انسان ہے جو اس جانوروں کی شکل میں آپ کو نظر آرہا ہے اس دنگل کو دیکھنے والے تمام انسان بھی انہی بیماریوں کا شکار ہے وہ اگرچہ آپ خود پریکٹیکلی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو وہ اس کو شوق کا نام دے کر جانوروں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں پرندوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں۔۔۔۔۔
لعنت ایسے شوق پر جو بےزبان کو لڑا کے پورا کیا جائے۔۔۔جو لوگ ان بےزبان جانوروں پر ظلم کر کے مزے لیتے ہیں اور اسے اپنا شوق کہتے ہیں ایسے لوگ اس دنیا میں بھی ذلیل ہوتے رہتے ہیں اور قیامت کے روز اللہ تعالٰی کو بھی بڑا سخت حساب دیں گے۔۔۔ کبھی اپنے ہاتھوں میں چھریاں لے کر ان جانوروں کی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ شوق پورا کرو تب تمہیں علم ہو تم کتنا بڑا ظلم کرتے ہوئے۔۔۔
حکومت پاکستان کو بےزبان مرغے لڑانے والوں کے خلاف سخت قانون بنانے چاہئے اور ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزائیں دینی چاہیں ۔۔۔
اللہ سے ڈرو ۔۔ڈرو اس دن سے جب یہی بےزبان جانور تمہاری پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر اللہ کے سامنے لے کر جائیں گے اور اللہ سے انصاف مانگیں گے۔۔پھر اللہ کا انصاف بہت بڑا ہے۔۔۔

Leave a Reply