ٹوبہ ٹیک سنگھ: انتظامیہ کی غفلت، الہلال چوک کے عوامی واش رومز کھنڈر بن گئے، شہریوں اور مسافروں کا پرسان حال کوئی نہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اہم ترین کاروباری مرکز الہلال چوک انتظامی عدم توجہی کا شکار ہو گیا۔ شہر کے وسط میں واقع پبلک واش رومز دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث عرصہ دراز سے غیر فعال ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مسافروں، خواتین اور مقامی دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔