Posted in

منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر انسپکٹر سمیت پولیس افسران کو سزا اور جرمانہ۔۔۔۔

جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے سنگین الزام پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسپکٹر ذیشان حیدر کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایس آئی فیصل کو بھی تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی مقدمے میں ملوث کانسٹیبل ناصر عباس اور کانسٹیبل مرید عباس کو ایک، ایک سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مستغیث محمد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے سال 2021 میں اس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، جس سے اس کی ساکھ اور زندگی کو شدید نقصان پہنچا۔ طویل سماعت اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا

Leave a Reply