مظفرگڑھ کے نواحی علاقے حاجی پور، شاہ پور میں سڑکوں کی حالت تشویشناک مکینوں کا گزرنا محال انتظامیہ لاعلم ۔ سڑکیں سکول پلیں اور سرکاری اداروں کی عمارات ک اور انفراسٹرکچر بحال نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مسائل کا شکار ہے۔۔موسم کی تبدیلی کی وجہ سے موسمی بیماریوں نے جنم لیا ہے اور ا عوامی ضروریات کو پورا کرنے میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حاجی پور شاہ پور کی سڑکیں مکمل طور پر تباہ برباد ہو چکی ہیں
جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے اور ٹوٹے ہوئے حصے ہیں جہاں سے اب صرف موٹر سائیکل بمشکل گزر سکتی ہے۔
کسی قسم کی بڑی گاڑی کا گزرنا ممکن نہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے کے درجنوں گھروں کو سیلاب نے تباہ کر دیا تھا۔ لوگ ابھی تک بے گھر ہیں اور نئے گھروں کے لیے سامان اس راستے سے لانا ناممکن ہو گیا ہے۔
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور نمائندوں نے یہ کہہ کر سڑک کی مرمت روک دی کہ “یہ علاقہ تو سیلابی ہے”،
حالانکہ اُنہیں بند بنا کر علاقے کو محفوظ کرنا چاہیے تھا۔
اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی فوری تعمیر اور بند کی مضبوطی کے احکامات جاری کیے جائیں، تاکہ عوام دوبارہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔۔۔۔