اپنی عدالت لگانے والے غنڈے کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی۔۔۔۔۔

رحیم یار خان (سوشل میڈیا رپورٹ)
قحبہ خانے میں بلیک میلنگ کا سنگین واقعہ منظرِ عام پر آ گیا۔ اطلاعات کے مطابق بابر نامی شخص مبینہ طور پر مختلف شہریوں کو اپنے گھر بلا کر انہیں برہنہ حالت میں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر متاثرہ افراد سے لاکھوں روپے کی بھاری رقوم وصول کر چکا ہے اور مزید لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔۔۔۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اور ایس ایچ او تھانہ بیڈ ویژن سے فوری نوٹس لینے اور ملزم بابر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر علاقے کے امن و سکون کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔

Leave a Reply