سی۔ایس۔ایس میں ٹاپ کرنیوالا جوان

راجپوت نوجوان محمد شافع اعجاز سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ کر گئے۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق رانا محمد شافع اعجاز سال 2024ء کے سی ایس ایس کے امتحان میں پورے پاکستان میں ٹاپ کر گئے۔ آپ رانا محمد اعجاز کے صاحبزادے ہیں اور جامکے چیمہ تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں۔ رانا محمد اعجاز ایک ماہرِ تعلیم ہیں اور برائٹن سکول جامکے چیمہ کے ڈائریکٹر ہیں۔

کل سال 2024ء کے سی ایس ایس کا رزلٹ جاری ہوا تھا، اِس امتحان میں 15 ہزار 602 امیدواروں نے حصہ لیا اور 397 امیدوار پاس ہوئے۔ اس امتحان میں رانا محمد شافع اعجاز نے ٹاپ کیا اور سب پر بازی لے گئے۔

رانا محمد شافع اعجاز جیسے نوجوان، راجپوت برادری کا فخر ہیں اور دیگر راجپوتوں نوجوانوں کے لیئے قابلِ تقلید اور مشعلِ راہ ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک رانا محمد شافع کو مستقبل میں مزید کامیابی اور ترقی عطا فرمائے، آمین۔

Leave a Reply