Posted in

اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ، ریڈ زون میں داخلہ محدود، اہم شاہراہیں بند

اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ، ریڈ زون میں داخلہ محدود، اہم شاہراہیں بند

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ متعدد اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک سے سرینہ چوک اور سری نگر ہائی وے کی جانب آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ اسی طرح سیونتھ ایونیو پل سے سرینہ چوک تک بھی سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارہ کہو سے آنے والے افراد کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے شہر میں داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ مری روڈ استعمال کرنے والے شہری کلب روڈ کے ذریعے کشمیر چوک سے بھارہ کہو جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں اطراف سڑک ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی، جبکہ شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے G-6، G-7 یا چاند تارہ چوک کی جانب سفر کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ، نواز چوک سے F-7 مرکز، خیابان چوک سے بلیو ایریا، ناظم الدین روڈ (F-6، F-7) اور فضل حق روڈ (G-6، G-7) ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply