Posted in

خطے کی کشیدہ صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

خطے کی کشیدہ صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

آذربائیجان کے ذریعے ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کو ممکن بنایا جا رہا ہے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی تازہ پیش رفت اور پاکستان کی سیکیورٹی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار اور سفارتی و دفاعی اقدامات پر غور کیا گیا۔ شرکاء کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور سرحدی و علاقائی چیلنجز کے تناظر میں حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔

داخلی سیکیورٹی اور انخلاء اقدامات پر بریفنگ

اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ دفترِ خارجہ نے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آذربائیجان کے ذریعے ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کو ممکن بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سفارتی رابطے جاری ہیں۔

اہم شخصیات کی شرکت

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر، وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply