Posted in

گاڑیوں کی بیٹریاں کتنے برس تک کار آمد رہتی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

گاڑیوں کی بیٹریاں کتنے برس تک کار آمد رہتی ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

بیٹری کی اوسط سالانہ ہیلتھ میں کمی 2.3 فیصد ہے، جو کہ اتنی زیادہ نہیں

دنیا بھر میں اب لوگوں کی بڑی تعداد فیول سے چلنے والی گاڑیوں کو چھوڑ کر برقی گاڑیوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور اسی کے ساتھ ہی ان گاڑیوں کے حوالے سے سوالات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، خاص طور پر ان کی بیٹری کی عمر کے بارے میں، تاہم ایک حالیہ مطالعہ کے مطابق، برقی گاڑیوں کی بیٹری کم از کم 13 سال تک چل سکتی ہیں۔

کینیڈا کی کمپنی  جیو ٹیب، جو لاجسٹک کمپنیوں، حکومتی اداروں اور اسمارٹ شہروں کے لیے فلیٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر تیار کرتی ہے، نے 21 مختلف ماڈلز اور برانڈز کی 22,700 سے زائد برقی گاڑیوں کے بیٹری ہیلتھ ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی ماحول کیلئے محفوظ لیموں اور جیلیٹن سے بیٹری تیار

2025  کے مطالعہ میں بتایا گیا کہ بیٹری کی اوسط سالانہ ہیلتھ میں کمی 2.3 فیصد ہے، جو کہ اتنی زیادہ نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کی عمر کم از کم 13 سال یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

اگر آپ ایک برقی گاڑی کو 12 سال سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، تو اس کی بیٹری میں تقریباً 75 فیصد صلاحیت باقی رہ سکتی ہے۔ یہ خاص طور پر اس لیے اچھی خبر ہے کہ 2024 کے مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکہ میں لوگ گاڑیوں کو اوسطاً 8 سال تک استعمال کرتے ہیں۔

یہ مطالعہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ برقی گاڑیاں صرف دو سال میں اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا شروع کر دیتی ہیں، جو انہیں ماحول کے لحاظ سے گیس سے چلنے والی گاڑیوں سے بہتر انتخاب بناتی ہیں۔

Leave a Reply