Posted in

لائبریری کو 46 سال قبل لی گئی کتاب واپس

لائبریری کو 46 سال قبل لی گئی کتاب واپس

لائبریری کے ریکارڈ کے مطابق، کتاب 20 مئی 1980 کو واپس کی جانی تھی

کیلیفورنیا کی لائبریری کو 46 برس قبل لی گئی کتاب بحفاظت واپس کر دی گئی۔

یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں لائبریری کے ملازم  نے موصول ہونے والا پارسل کھولا تو اس میں ایک ایسی کتاب ملی جو تقریباً 46 سال پہلے واپس کی جانی تھی۔

سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی لا میسا برانچ  کی منیجر کیسی کولڈوین، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنوری کے اوائل میں لائبریری کے نام ایک پارسل موصول ہوا جب اسے کھولا تو اس کے اندر سے 46 برس قبل لی گئی کتاب نکلی، جو شیلا برنفورڈ کی The Incredible Journey کی کاپی تھی۔

منیجر نے کہا کہ انہوں نے اس کتاب کو کھول کر پرانی کتاب میں بسی مہک کو سونگھ کر لطف اٹھایا، جو اس خاص کتاب میں کافی حد تک موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لائبریری نے کتاب میں موجود یادگار تصویر جوڑے کو 72 برس بعد لوٹا دی

منیجر نے مزید کہا کہ بھیجنے والے والے شخص نے اسے درست برانچ پر بھیجا ہے، یہ پتا نیا ہے اس سے ظاہرہوتا ہے انہوں نے کتاب بھیجنے سے قبل اس کی تحقیق بھی کی تاکہ درست پتہ پر ارسال کر سکے۔

پاسل پر نام درج نہیں ہے تاہم اس پر دستخط کے بغیر ایک نوٹ درج تھا جس پر لکھا تھا، معذرت، یہ اتنی دیر سے واپس کی گئی، جبکہ نوٹ کے ساتھ ایک ہنستا ہوا چہرہ بھی تھا، لائبریری کے ریکارڈ کے مطابق، کتاب 20 مئی 1980 کو واپس کی جانی  تھی۔

سان ڈیاگو کاؤنٹی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ لائبریری میں کتاب کو واپس کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی، کیونکہ لائبریری دیر سے واپس کی جانے والی کتابوں پر اب روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ نہیں لیتی۔

کولڈوین نے مزید کہا کہ یہ کتاب دوبارہ لائبریری کی شیلف کی زینت پر نہیں بنے گی، بلکہ یہ کچھ وقت کے لیے میری شیلف پر ایک دلچسپ یادگار کے طور پر رہے گی۔

Leave a Reply