چاند پر ہوٹل میں قیام، کرایہ جان کر ہوش اڑ جائیں گے
کمپنی 2032 تک دنیا کا پہلا مون ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے
سائنس نے کئی دہائیوں قبل اپنی کھوج کا رخ زمین سے آسمان کی جانب کر جانب موڑ دیا تھا اب اس ثمرات مریخ پر پانی کی تلاش میں بھیجے جانے والے مشن اور چاند پر ہوٹل کے قیام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔
امریکی خلائی کمپنی (Galactic Resource Utilization Space) نے چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جسے 2032 تک مکمل کر کے سیاحوں کے لیے کھولنے کا ارادہ ہے۔
گرو اسپیس کی بنیاد 21 سالہ اسکائیلر چن نے رکھی تھی، یہ کمپنی 2032 تک دنیا کا پہلا مون ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، ابھی تک کمرے کا رینٹ تو متعین نہیں کیا جاسکا، تاہم کمپنی نے اس ہوٹل میں رہنے کے خواہشمند افراد سے پیشگی ادائیگیاں لینا شروع کر دی ہیں جو کہ 10 لاکھ ڈالر تک ہے۔
تاہم خوشخبری یہ ہے کہ آپ کو پوری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمپنی اس وقت 250,000 ڈالر سے لے کر 1 ملین ڈالر تک کی پیشگی ادائیگیاں لے رہی ہے، جو منتخب کردہ آپشنز پر منحصر ہیں۔
اسپیس گرو پہلی کمپنی نہیں ہے جو چاند پر ہوٹل بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن اس کمپنی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اس مقصد کو حقیقت بنانے کے لیے کس طریقے سے کام کرے گی واضح کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کا چاند پر ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا منصوبہ
کمپنی تعمیراتی مواد اور مشینری چاند پر بھیجنے کے بجائے چاند کی مٹی سے روبوٹک نظام کے ذریعے پائیدار بلاکس بنانے اور انہیں چاند کے سخت ماحول میں زندہ رہنے کے قابل مضبوط ڈھانچوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ہوٹل کی تعمیر 2029 میں شروع ہونے کی توقع ہے، بشرطیکہ اس کی۔
اسپیس گرو کے بانی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ہم اس وقت ایک ایسے موڑ پر زندگی گزار رہے ہیں جہاں ہم حقیقتاً اپنی زندگی کے دوران بین سیاروی بن سکتے ہیں۔ اگر ہم کامیاب ہوئے، تو اربوں انسانوں کی زندگی چاند اور مریخ پر پیدا ہوگی اور وہ چاند اور مریخ کی زندگی کے خوبصورتی کا تجربہ کر سکیں گے۔”
اگرچہ اسپیس گروکا چاند پر ہوٹل کا بنانے کا خواب ایک خیالی منصوبہ لگتا ہے، لیکن اسکائیلر چن روایتی اسٹارٹ اپ بانیوں سے مختلف ہیں۔ وہ بچپن سے ہی خلا میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کو اسی جذبے کے لیے وقف کی ہے۔
چن اپنی نوعمری میں پہلے ہی ایئر فورس پائلٹ کی تربیت لے چکے ہیں، وہ ناسا کی حمایت یافتہ تھری ڈی پرنٹنگ کی تیاری میں اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں، جو خلا میں بھیجا گیا۔