Posted in

انڈر 19 ورلڈکپ، انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے زیر کر لیا

انڈر 19 ورلڈکپ، انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے زیر کر لیا

کپتان فرحان یوسف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز اسکور کیے،

ہرارے: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47ویں اوور میں 173 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز اسکور کیے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر وکٹ پر دیر تک نہ ٹھہر سکا۔

مومن قمر 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دیگر کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہونے کے باوجود بڑا اسکور نہ بنا سکے۔

انگلینڈ کے بولرز نے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جیمز منٹو، ایلکس گرین اور رالفی البرٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مینی لیمسڈن اور فرحان احمد نے ایک ایک شکار کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیلب فیلکونر نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ بین ڈاکنز نے 33 اور رالفی البرٹ نے 25 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

پاکستانی بولرز میں احمد حسین نمایاں رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، مومن قمر اور عبدالسبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply