Posted in

دو نسلوں کی آواز ایک ساتھ، نئے سال پر مداحوں کے لیے شاندار تحفہ

دو نسلوں کی آواز ایک ساتھ، نئے سال پر مداحوں کے لیے شاندار تحفہ

ناقدین کے مطابق یہ پیشکش کلاسک پاکستانی گیتوں کو نئے دور میں متعارف کرانے کی ایک کامیاب کوشش ہے

لاہور: معروف گلوکار سانول عیسیٰ خیلوی نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے اپنے والد، لیجنڈری فنکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ مشہور گیت ’’بے وفا‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔

70  کی دہائی کے اس لازوال گیت کو نئے انداز، جدید موسیقی اور دلکش ویژولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ اسے اردو اور سرائیکی دونوں زبانوں میں ریلیز کیا گیا، جس نے شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

گیت کی کو پروڈکشن اور لیرکس میں Unknownish Artist نے اہم کردار ادا کیا، جہاں کلاسک درد اور گہرے جذبات کو جدید موسیقی کے حسین امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ اپنے والد کے ساتھ گانا میرے لیے اعزاز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل کلاسک پاکستانی موسیقی سے جڑے۔

اپنے والد کے ساتھ گانا میرے لیے اعزاز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل کلاسک پاکستانی موسیقی سے جڑے۔

مداحوں نے ’’بے وفا‘‘ کو دو نسلوں کی موسیقی کا خوبصورت ملاپ قرار دیتے ہوئے سراہا ہے، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ پیشکش کلاسک پاکستانی گیتوں کو نئے دور میں متعارف کرانے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔

Leave a Reply